بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے سال 2002 کے ہٹ اینڈ رن معاملے میں سپریم کورٹ میں آج کیویاٹ عرضی داخل کی۔
بالی وڈ کے 'دبنگ' نے اپنی عرضی میں سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ہٹ اینڈ رن معاملے میں مہاراشٹر حکومت کی
اپیل کی سماعت کے دوران ان کا موقف سنے بغیر کوئی حکم نہ جاری کرے۔
اس سے قبل مہاراشٹر حکومت نے بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے سلمان خان کو بری کیے جانے سے متعلق گزشتہ 10 دسمبر کے فیصلے کے خلاف گزشتہ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی